پاکستان کسٹمز کی کارروائی، 4 کروڑ روپے مالیت کا 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

پاکستان کسٹمز کے میرین انفورسمنٹ یونٹ گوادر نے ساحلی پٹی کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ضبط کر لیا، جس کی مالیت 4 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری راستوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر ایندھن کی ترسیل سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے پر کسٹمز کے خصوصی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے نگرانی اور تعاقب کا وسیع آپریشن شروع کیا۔

کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے ’البہارِ عنبر‘ (Al-Behar-e-Amber) نامی لانچ کو روک کر اس میں موجود 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل قبضے میں لے لیا۔

حکام کے مطابق ضبط کیے گئے ڈیزل کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔

اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

↑
Exit mobile version