محسن نقوی اور طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نئے کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور موجودہ جناح کنونشن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

نئے کنونشن سینٹر کی چوڑائی 180 فٹ جبکہ مجموعی رقبہ 67 ہزار 444 مربع فٹ ہوگا۔

منصوبے میں ایک کنونشن ہال، سربراہان مملکت کے لیے دو لاؤنجز اور دو وی آئی پی لاؤنجز تعمیر کیے جائیں گے۔

نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر آئندہ سال جولائی تک مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

↑
Exit mobile version