
قومی
کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے ضلع کوہاٹ کے علاقے لاچی میں ایک کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں اسلحے کی بڑی کھیپ بھی برآمد ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے اہلکاروں کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدر نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت قیام امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔














