پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے حوالے سے معاملات پر ہمارے اصولی موقف اور تمام علاقائی دارالحکومتوں میں مذاکرات اور سفارت کاری کا احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہم متعلقہ دارالحکومتوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

Exit mobile version