چین کے ایرو سپیس گروپ کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

چین کے ایرو سپیس ڈیویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔چینی وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version