بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان افغانستان میں صرف دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں جسے غیرملکی میڈیا نے شائع کیا، عطاء اللہ تارڑ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ صرف اور صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نیٹ ورک کو ہدف بنا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پیش کئے جانے والے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوے درست نہیں اور محض پروپیگنڈا ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی بھی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے کی ان معلومات کا مکمل انحصار طالبان رجیم پر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مل کر حملے کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ افغان طالبان رجیم اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم متعدد دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button