بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا فیصلہ

پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور ترکیہ کے وزیرِ توانائی Alparslan Bayraktar کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا گیا۔اویس احمد خان لغاری نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کے بجلی کے شعبے میں نافذ کی جانیوالی جامع اصلاحات سے آگاہ کیا جن کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا، ادارہ جاتی حکمرانی کو مضبوط کرنا اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہے جو اس شعبے میں طویل المدتی پائیداری اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی ایک وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ترکیہ کے وزیرAlparslan Bayraktar نے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے بجلی کے شعبے میں ہونیوالی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے نجکاری کے عمل میں نمایاں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button