وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا بھی حکم دیا، رمضان المبارک میں سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کیلئے بیریئرز اور خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سکیورٹی پلان کا حکم دیا۔انہوں نے عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
