سٹیٹ بینک کی مستحقین کے اکاؤنٹس میں فوری رمضان ریلیف فنڈزمنتقل کرنے کی ہدایت

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے اسلام آباد میں رمضان ریلیف پیکج کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد مستحقین کو بروقت اور خوش اسلوبی سے امداد کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

وفاقی وزیر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مستحقین کے اکاؤنٹس میں رمضان ریلیف فنڈز بھیجنے کا آغاز کرے۔

وفاقی وزیر نے امداد کی بلاتعطل فراہمی پر زور دیتے ہوئے اس پیکج سے مستفید ہونے والے ان افراد کے اکاؤنٹس ترجیحی بنیاد پر کھولنے کا حکم دیا جنہیں ابھی تک امدادی رقوم نہیں بھیجی جا سکیں۔

بعد میں سید عمران احمد شاہ نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی کی نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کے مطابق، اب تک تقریبا دو لاکھ کالز موصول ہو چکی ہیں، جن میں پچانوے ہزار سے زائدآئی وی آر سسٹم کے ذریعے جبکہ تقریبا تئیس ہزار کال ایجنٹس کے ذریعے ہینڈل کی گئیں۔

Exit mobile version