صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کو جماعت کی واضح کامیابی اور بنگلہ دیش کے وزیرِاعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں عبوری حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے پُرامن اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بنگلہ دیش کے استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طارق رحمان کو بنگلہ دیش کا وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
