محسن نقوی نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد اور دیگر متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے امور کو مؤثر اور جامع انداز میں حل کریں تاکہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا
