فوجی قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی روانگی پر قوم کو مبارکباد

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی روانگی پر قوم، سپارکو اور سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، عسکری قیادت نے کہا کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا یہ سفر پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور پوری قوم کیلئے قابل فخرتاریخی لمحہ ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں قابل قدر تعاون اور مدد فراہم کرنے پر عوامی جمہوریہ چین کی قیادت، حکومت اور عوام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

↑
Exit mobile version