وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں پر اس وقت ضرورت سے زیادہ بوجھ ہے، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بنیادی اور ثانوی سطح پر صحت کی سہولیات کو وسعت دینا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم کیا جا سکے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کے گھروں کے قریب معیاری طبی سہولیات اور بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
