پاکستان اور قازقستان کا باہمی فائدے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور قازقستان نے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے باہمی فائدے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائف کے دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد میں دستخط شدہ مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی۔

اپنی بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائف نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی افہام و تفہیم اور شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق دونوں ممالک کے

Exit mobile version