بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایٹین کلب کی جانب سےDiplomatic Ryder Cup 2026 اسلام آباد کا انعقاد

دی کلب ایٹ ایٹین نے Mövenpick Hotel سینٹورس اسلام آباد کے اشتراک سے ایٹین گالف کورس میں کامیابی کے ساتھDiplomatic Ryder Cup 2026 کی میزبانی کی۔ اس ایونٹ میں امریکہ اور یورپ کے سفارتی مشنز نے 18 ہولز پر مشتمل گالف مقابلے میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، جہاں کھیلوں کے جذبے، دوستی اور بین الاقوامی تعلقات کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔

اس ٹورنامنٹ میں کئی معزز سربراہانِ مشنز نے شرکت کی، جن میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، پولینڈ کے سفیر ماچیئے پیسارسکی، اور بیلجیئم کے سفیر آئیڈسبالڈ فان ڈیر گراخت شامل تھے، جبکہ دیگر سفارتکار اور بین الاقوامی برادری کے اراکین بھی موجود تھے۔

دن بھر مقابلہ سخت رہا اور دونوں ٹیموں نے غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ایک سنسنی خیز اور قریب ترین مقابلے کے بعد یورپ کی ٹیم نے تین پوائنٹس کی معمولی برتری کے ساتھDiplomatic Ryder Cup 2026 اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ کے دوران گالف کورس پر ہونے والے خصوصی مقابلوں نے بھی جوش میں اضافہ کیا، جہاں برینڈن کالینڈر نے مردوں کی لانگسٹ ڈرائیو کا اعزاز حاصل کیا، میکائیلا خرٹووا نے لانگسٹ ڈرائیو (خواتین) کا ٹائٹل جیتا، جبکہ ژیل ہاشے نے کلوزسٹ ٹو دی پن (مرد) کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تقریب کا اختتام برنچ کے ساتھ ہوا جس نے سفارتکاروں، گالفرز اور مہمانوں کو باہمی روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔ شرکاء نے دی کلب ایٹ ایٹین کی عالمی معیار کی گالف سہولیات اور شاندار انتظامات کو بے حد سراہا، جس سے Diplomatic Ryder Cup 2026 ایک یادگار کامیابی بن گیا۔

اشتہار
Back to top button