بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی این ایچ اے کو ممکنہ برفباری کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں متوقع برفباری کے پیش نظر مکمل طور پر تیار اور ہائی الرٹ رہا جائے۔

ایک بیان میں وزیر مواصلات نے حالیہ شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے باوجود قومی شاہراہوں اور موٹرویز کو فعال رکھنے پر این ایچ اے کی ٹیموں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مری، چترال، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے دشوار گزار علاقوں میں فرائض انجام دینے والے فیلڈ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بروقت اقدامات، جن میں مسلسل نمک کا چھڑکاؤ اور مری ایکسپریس وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بھاری مشینری کی مؤثر تعیناتی شامل ہے، نے حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مسافروں اور سیاحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دشوار گزار علاقوں میں فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سفر محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button