بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

مبادلہ کمپنیوں کی ڈجیٹل فعالیت

ایک جدید اور جامع ڈجیٹل مالی خدمات کے نظام کا قیام بینک دولت پاکستان کے اسٹرےٹجک پلان 2023–2028ء کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے اسٹیٹ بینک ڈجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، جدت کو فروغ دینے اور محفوظ، انٹرآپریبل اور صارف کی ضروریات سے ہم آہنگ سولیوشنز کے ذریعے رقوم کی سرحد پار منتقلی کو آسان بنانے کے لیے ضوابطی فریم ورک کی ازسرِ نو تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، اسٹیٹ بینک نے اب مبادلہ کمپنیز (ای سیز) کو“راست” استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ راست ادائیگی کا ایک جدید نظام ہے جسے اسٹیٹ بینک نے 2021ء میں متعارف کرایا تھا، تاکہ ملکی ترسیلاتِ زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کوسہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سہولت سے، مبادلہ کمپنیز کے ذریعے ترسیلاتِ زر وصول کرنے والے افراد اپنی رقوم محفوظ اور مؤثر انداز میں بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں (ایم ایف بیز) یا الیکٹرانک منی اداروں (ای ایم آئیز) میں موجود اپنے اکاؤنٹس یا والٹس میں وصول کر سکیں گے۔ یہ سہولت "کیش لیس معیشت” کے مجموعی قومی مقصد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس حوالے سے ہدایات ای پی ڈی سرکلر لیٹر نمبر 02 بتاریخ 15 جنوری 2026ء کے ذریعے جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button