
تجارت
وزیراعظم شہباز شریف کا غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تکنیکی شراکت داروں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تکنیکی شراکت داروں کی حمایت کی حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اسلام آباد میں ایریکسن کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت پیٹرک جوہانسن نے کی۔ملاقات میں 5G اور ڈیجیٹل رابطہ کاری کے ذریعے معیشت، پیداواریت اور عوامی خدمات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔ایریکسن نے پاکستان کی آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کی کوششوں کو سراہا۔











