سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے نور سعودی رضاکارانہ اقدام 2025 کے تحت پاکستان بھر میں آنکھوں کے مفت علاج کے بیس جامع کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات یا ماہر امراضِ چشم تک محدود رسائی رکھنے والے پسماندہ اور مستحق طبقات کو بنیادی آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ مفت آئی کیمپس سندھ، بلوچستان، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری اور دور دراز علاقوں میں منعقد کیے گئے۔
ان کیمپس سے 79 ہزار سے زائد مریضوں نے او پی ڈی مشاورت، آنکھوں کے معائنے اور جراحی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ اس کے علاوہ 20 ہزار سے زائد اصلاحی عینکیں اور ضروری ادویات بھی موقع پر ہی مفت فراہم کی گئیں۔
یہ انسانی ہمدردی کا اقدام قابلِ علاج نابینائی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے عالمی صحت اور انسانی فلاح و بہبود کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان بھر میں ضرورت مند افراد کو امید، وقار اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
-
سلام آباد میں روایتی چینی طبی مرکز پاکستان چین باہمی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے -
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید24 پرائمری سٹروک سنٹر30جون تک فنکشنل کرنے کا ہدف مقررکردیا -
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے لیے جامع اور کمیونٹی سطح پر مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور -
تپ دق کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم -
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کراچی کے کڈنی سینٹر میں نیا انتہائی نگہداشت یونٹ افتتاح کردیا -
حکومت ملک میں نظامِ صحت کی بہتری کیلئے پرعزم ہے، مصطفیٰ کمال
