حکومت ملک میں نظامِ صحت کی بہتری کیلئے پرعزم ہے، مصطفیٰ کمال

سید مصطفیٰ کمال نے ملک میں نظامِ صحت کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں ڈیجیٹل ہیلتھ ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک کروڑ دس لاکھ پاکستانی ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کا شکار ہیں، جو ملک میں دل کے امراض اور دل کے دورے کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک اہم وجہ بن رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ایک صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات، جدید سہولیات کی فراہمی اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Exit mobile version