بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے (ای پی ڈی) کو صوبے کا پہلا پیپرلیس ادارہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو شفافیت اور بہتر طرزِ حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے سرکاری امور میں شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام کے بغیر جاری ہونے والا کوئی بھی حکم، تصدیق یا منظوری قانونی یا درست تصور نہیں کی جائے گی۔ یہ اقدام سرکاری معاملات کو مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

 

اشتہار
Back to top button