بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرمملکت کاعراق سے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے اتفاق رائے صدر آصف علی زرداری اور عراق کے نگران وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کے درمیان بغداد میں ہونیوالی ملاقات میں طے پایا۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے ترجیحی شعبوں کیلئے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدرمملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور منظم اور نتیجہ خیز طریقہ کار کے ذریعے تعاون کو بڑھانے کیلئے عراقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون کو خصوصی طور پر اُجاگرکیا گیا۔

صدرمملکت نے پاکستان کوانفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت ،غذائی تحفظ، تعمیرات، فارماسیوٹیکل اور ادویات سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار رہنے پر زور دیا۔

انہوں نے تجارت، کاروباری روابط اور زائرین کی آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے براہ راست بینکنگ چینلز کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے باقاعدہ تبادلوں اور آن لائن روابط کے ذریعے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اور نجی شعبے کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کی۔

آصف علی زرداری نے دوطرفہ دفاعی تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں جاری تربیتی پروگرام اور دفاعی ترسیل شامل ہیں۔

انہوں نے عراق کی بڑھتے ہوئی سیکیورٹی ضروریات کے مطابق دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

 

اشتہار
Back to top button