
قومی
مؤثر حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے، احسن اقبال
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔آج نارووال یونیورسٹی کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ملکی معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کے لیے اعلی تعلیم کا حصول ضروری ہے، کیونکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کی بنیاد پر ترقی ملک کے لیے دیرپا ثابت ہو گی ۔احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں نوجوانوں کو اعلی معیارکی تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔











