بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ریلوے کے ایم ایل 1 منصوبے کیلئے مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل Leah Gutierrez نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان ریلوے کے اہم منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ML-1 منصوبہ قومی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت تکمیل سے نہ صرف ریلوے کا نظام جدید ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقائی رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل نے ML-1 منصوبے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button