بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عزم ظاہر کیاہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بندوق کے زور پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button