
قومی
صدر آصف علی زرداری کا یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری، توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔وہ متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خصوصاً اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مسلسل تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اعادہ کیا۔











