بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ موسمیات نے عالمی بینک کے تعاون سے جدید خود کار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب معاہدے پر دستخط کردیئے

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے ہائیڈرومیٹ پراجیکٹ کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں حساس قبل از وقت وارننگ سسٹم کو مضبوط بنانےکے لیے جدید خودکار موسمیاتی سٹیشنوں کی تنصیب کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت حاصل کردہ جدید خودکار موسمیاتی اسٹیشنوں کو موسم کی نگرانی اور پیش گوئی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ملک بھر میں نصب کیا جائے گا۔یہ اسٹیشن ابتدائی انتباہات اور موسم کی پیش گوئی کے لیے لیڈ ٹائم کو بہتربناتے ہوئے، قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور معاشی نقصانات کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔

 

اشتہار
Back to top button