
قومی
وزیر اطلاعات کا سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور شہریوں کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آج اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی بھی قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی مختلف حکمت عملیاں نافذ کردی ہیں۔وزیر اطلاعات نے غلط معلومات کو موجودہ دور کے اہم ترین چیلنجوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ان مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے عوامی بیداری اور تربیت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔











