
بین الاقوامی
طوفان بائرن نے غزہ کی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، 14 افراد جاں بحق
طوفان بائرن نے غزہ کی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے ہیں ‘ تیز ہواؤں، مسلسل بارش اورعمارتوں کے ڈھانچے منہدم ہونے کے باعث اس علاقے میںاسرائیل کے تباہ کن حملے سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
غزہ کی وزارت داخلہ و قومی سلامتی کے مطابق متعلقہ سامان یا ایندھن نہ ہونے کے باوجود پولیس اور شہری دفاع کی ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس نے بین الاقوامی طاقتور ملکوں پر زور دیا کہ وہ ضروری امداد اور پناہ گاہوں کا سامان علاقے میں لے جانے کی اجازت دینے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔











