وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم اشک آباد میں منعقدہ اس بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے جو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد 2025ء، یومِ مستقل غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔
فورم کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی و طلعہ برکی بھی روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اشک آباد میں منعقدہ اس بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے جو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد 2025ء، یومِ مستقل غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ فورم کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی و طلعہ برکی بھی روانہ ہوئے ہیں۔
