صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کی خاتون وزیراعظم سانیے تاکائچی کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی تاریخی اور بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایوانِ نمائندگان میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی نتائج جاپانی عوام کی خاتون وزیراعظم سانیے تاکائچی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور جاپان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر جاپان کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سانیے تاکائچی کو جاپان کی خاتون وزیراعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ شاندار دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کے لیے خاتون وزیراعظم سانیے تاکائچی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے وزیراعظم سانیے تاکائچی کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی تاریخی اور بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایوانِ نمائندگان میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی نتائج جاپانی عوام کے وزیراعظم سانیے تاکائچی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور جاپان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر جاپان کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعظم سانیے تاکائچی کو جاپان کی وزیراعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ شاندار دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کے لیے وزیراعظم سانیے تاکائچی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
