بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور کمبوڈیا کا تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور کمبوڈیا نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی ہے۔یہ اتفاق رائے کوالالمپور میں منعقدہ تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور کمبوڈیا کی شاہی حکومت کے سینیئر وزیر برائے خصوصی مشن نیک اکنہا داتوک ڈاکٹر اوتھسمان حسن کی ملاقات میں ہوا۔سید یوسف رضا گیلانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ پاکستان کی روابط بڑھانے کی خواہش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی رابطہ کاری، تجارتی سہولت کاری اور پارلیمانی تعاون جیسے اہم شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کمبوڈیا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button