اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا قابلِ اعتماد اور آزمودہ دوست رہا ہے۔اسلام آباد میں چین چیمبر آف کامرس کی جانب سے سیلاب 2025 کے لیے امدادی عطیات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چینی قیادت کا حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستانی قوم کی مدد پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
چین ہمیشہ سے پاکستان کا قابلِ اعتماد اور آزمودہ دوست رہا ہے، وزیر اطلاعات و نشریات
