
قومی
قیدیوں سے ملاقاتیں صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہیں،عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتیں صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہیں، نہ کہ فوج، اس کی قیادت یا شہدا کی توہین کے لیے۔قومی اسمبلی میں پیر کے روز اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدی سے ہونے والی ہر ملاقات جیل مینول کے مطابق ہوگی اور کوئی غیر قانونی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے امریکا کے دورے کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ سیاسی مخالفین کی بیرکوں سے ایئر کنڈیشنرز نکال دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین نے پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں تلخیوں اور مشکلات کا سامنا کیا۔
URL کاپی ہو گیا











