بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت نے افغانستان کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا

کابل سے دہلی اور امرتسر تک طیارے اڑیں گے، لیکن پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے سفر مہنگا

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے کابل سے دہلی اور امرتسر کے درمیان کارگو فضائی سروس جلد شروع کی جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ کے افغانستان، پاکستان اور ایران امور کے انچارج انند پرکاش نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئی کارگو پروازیں جلد شروع ہونے والی ہیں۔

منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں کابل–دہلی اور امرتسر–کابل کے درمیان فضائی کارگو آپریشن شروع ہوگا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد افغانستان کی برآمدات کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا اور دوطرفہ اقتصادی روابط مزید مضبوط کرنا ہے۔ تاہم پاکستان کی فضائی حدود تمام بھارتی طیاروں کے لیے بند ہے۔ اس لیے امرتسر سے اڑنے والا طیارہ چند منٹوں میں کابل نہیں پہنچے گا بلکہ اسے پاکستان کو چھوڑ کر طویل چکر لگانے کے بعد کابل آنا ہوگا۔

اشتہار
Back to top button