بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور فن لینڈ کا سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور

فن لینڈ نے پاکستان میں شاملاتی ماحول کے قیام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا ہے۔ یہ اظہارِ تحسین ایوانجیلیکل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ کے سربراہ آرچ بشپ تاپیو لوؤما اور پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ انسانی حقوق کے فروغ اور پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔دونوں فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور تمام شہریوں کے وقار، مساوات اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں نہایت ضروری ہیں۔

اشتہار
Back to top button