
قومی
صدر اور وزیراعظم کی خیبر پختونخوا میں 23 خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ کے خلاف آپریشنز میں 23 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا۔صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس لعنت کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔











