بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز کا کرم میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں رپورٹ شدہ مقام پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بارہ دہشت گرد مارے گئے۔
اسی علاقے میں ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو بھی پکڑا یا ختم کیا جا سکے۔ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمت عملی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

اشتہار
Back to top button