وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت جدید علم اور عملی مہارتوں سے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت چین جانے والے 224 پاکستانی زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایک جدید، اختراعی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی شعبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں چین کی شاندار کامیابی پاکستان کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے جس سے سیکھ کر ہم اپنے زرعی نظام کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
-
سرمایہ منڈی اصلاحات پر مربوط عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب -
مریم نواز کی فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت -
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور -
وفاقی وزیر خزانہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال -
اسحاق ڈار کی چینی کی فراہمی اور قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت -
اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ای قرضوں کا حصول آسان بنانے اور شفافیت بڑھانے کے لیے ایس ایم ای کنیکٹ متعارف کروا دیا
