وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کی وکٹری ڈے کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے ہیں۔یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے باکو کے حیدر علیئیف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، پہلے نائب وزیرِ خارجہ فریز رزایوو، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
-
بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لیے خصوصی بحالی مراکز بنائے جا رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب -
سندھ حکومت اور ترکی کا تعلیم، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق -
بحرین کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف -
حوثیوں کے خلاف کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کی خبر بے بنیاد قرار -
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق -
صدر مملکت کا پاکستان جرمنی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
