بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کواپنے سرحدی نظم و ضبط کے تحفظ کا مکمل اختیار حاصل ہے،جواد اجمل

پاکستان نے افغانستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے مسلسل تحفظات کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے قونصلر محمد جواد اجمل نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ مذاکرے پر مبنی ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوطالبان کی امتیازی پالیسیوں، طرزِ عمل اور خواتین اور لڑکیوں کوتعلیم اور روزگار کے حق سے محروم رکھنے کیلئے پابندیوں پر انتہائی تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی روایات اور مسلم معاشرے کے اصولوں کے منافی ہیں۔محمد جواد اجمل نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل اور ناکافی بین الاقوامی امداد کے باوجود گزشتہ چار دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین کاخیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر خودمختار ریاست کی طرح پاکستان کواپنے سرحدی نظم و ضبط کے تحفظ کا مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

 

اشتہار
Back to top button