
 قومی
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا:ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
 
 










