
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔آج لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے مثبت انداز کو سراہا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ثقافتی تنوع اور قدیم ورثے سے مالا مال ہے اور عالمی سیاحت کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی قونصل جنرل نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب کے ای-بزنس پراجیکٹ کی تعریف کی۔











