وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملک کی دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں باہمی تعاون اور تکنیکی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پائیدار قومی ترقی اور خود انحصاری کے لیے سائنسی و تکنیکی پیشرفت پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرا نے تحقیق، اختراع اور تکنیکی جدت کے شعبوں میں دفاعی و سائنسی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار -
اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، فیلڈ مارشل -
علمائے کرام فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، وزیراعظم -
برطانیہ کا مختلف شعبوں میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ -
پاکستان اور انڈونیشیا کا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ -
پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف معاہدوں پردستخط
