
قومی
خالد حسین مگسی کا ملکی دفاعی پیداوار کی صلاحیتیں بڑھانے کے عزم کا اظہار
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملک کی دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں باہمی تعاون اور تکنیکی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پائیدار قومی ترقی اور خود انحصاری کے لیے سائنسی و تکنیکی پیشرفت پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرا نے تحقیق، اختراع اور تکنیکی جدت کے شعبوں میں دفاعی و سائنسی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
URL کاپی ہو گیا











