بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پاکستان انجینئرنگ کونسل اور نیشنل پروڈیکٹیوٹی آرگنائزیشن کی جانب سے دو روزہ آئی ایس او 56000 انوویشن ورکشاپ کا انعقاد

ISO اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) نے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (NPO) کے اشتراک سے اختراعی صلاحیتوں کے فروغ (ISO 56000 انوویشن مینجمنٹ سسٹم اینڈ اسٹینڈرڈز) کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ پاکستان انجینئرنگ کونسل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی گئی-

یہ ورکشاپ بین الاقوامی ماہرین ڈاکٹر ایوا ڈائیڈرکس اور مسٹر کلاوس ڈائیڈرکس کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں شرکا کو آئی ایس او 56000 کے عالمی معیار کے تحت انوویشن مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور عمل درآمد کے بہترین طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ تربیتی سیشنز میں گورننس، پورٹ فولیو و پائپ لائن مینجمنٹ، آئیڈیاز ورک فلو، میٹرکس، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن و انڈسٹری 4.0 کے ساتھ انضمام جیسے موضوعات شامل تھے۔

شرکا کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پی ای سی نے تربیتی فیس(فی کس 20 ہزار روپے) کو سبسڈائز کر کے پی ای سی سے رجسٹرڈ انجینئرز کے لیے یہ تربیت مفت فراہم کی۔ مختصر نوٹس کے باوجود (جو بین الاقوامی ماہرین کے محدود وقت کے باعث تھا) ورکشاپ میں صنعت، تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبے کے درجنوں مڈ-کیرئر پروفیشنلز نے بھرپور شرکت کی، جنہیں شرکت مکمل ہونے پر مشترکہ پی ای سی این پی او سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور صنعتی شعبوں میں مسابقت بڑھانے کے لیے انوویشن کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ای سی عالمی معیار کے مطابق مقامی طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے اور انجینئرنگ ایکسی لینس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ این پی او اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ ایسی شراکتیں پاکستان کے انجینئرنگ ایکو سسٹم میں انوویشن کے نظریاتی و عملی پہلوں کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

پی ای سی کے ترجمان کے مطابق، یہ اشتراک آئی ایس او 56000کے اصولوں کو پاکستانی اداروں کے لیے قابلِ عمل اور نتیجہ خیز انداز میں ڈھالتا ہے، جبکہ انہوں نے اس اقدام میں این پی او اور اے پی او کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ سروسز کے تعاون کو بھی سراہا۔

اشتہار
Back to top button