بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی، معدنیات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں وسعت آ رہی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی، معدنیات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

بلوم برگ نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں ایک سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا مقصد امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف مقرر کیا گیا ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصا کم ہے اور بھارت پر عائد ٹیرف سے بھی نمایاں طور پر کم ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق اس رعایتی ٹیرف نے پاکستان کی برآمدی مسابقت کو فروغ دیا ہے اور معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد فراہم کی ہے۔

وزیر خزانہ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ اقدامات نہ صرف پاکستان کی اقتصادی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کو بھی ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔

اشتہار
Back to top button