بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے انسانی امداد

چین نے ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ اپنی گہری دوستی اور بھرپور تعاون کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے بروقت انسانی امداد فراہم کی ہے۔آج دو چینی امدادی طیارے 300 خیمے اور 9,000 کمبل لے کر نور خان ایئر بیس، راولپنڈی پہنچے، جو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کریں گے۔

یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ چین ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور بھائی چارے کے تعلقات کو نبھاتا آیا ہے۔مدادی سامان وصول کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ، وزارتِ خارجہ اور این ڈی ایم اے کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے چین کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ امداد سیلاب متاثرہ ہزاروں خاندانوں کے لیے بہت بڑا سہارا ثابت ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت ریلیف اور بحالی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت این ڈی ایم اے کے تعاون اور چین جیسے دوست ممالک کی مدد سے سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر قابو پائے گی اور متاثرہ آبادی کی مکمل بحالی یقینی بنائے گی۔

 

اشتہار
Back to top button