بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کا پاکستان کوسیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 10 کروڑ یوآن کی اضافی امداد کااعلان

چین نے پاکستان کوسیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے دس کروڑ یوآن کی اضافی امدا فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ یہ امداد بیس لاکھ ڈالرکی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے جو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے فوراً بعدفراہم کی گئی تھی۔یہ امدادمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے چین کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔

اشتہار
Back to top button