
قومی
جام کمال کا سول سروس افسران پر سرکاری، نجی شعبوں کے ساتھ رابطے رکھنے پر زور
وزیرتجارت جام کمال خان نے سول سروس افسران پرزوردیاہے کہ وہ صنعتی شعبے کی حقیقتوں کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے دونوں سرکاری اورنجی شعبوں کے ساتھ رابطے رکھیں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے دورے پرآئے ہوئے اکتیسویں خصوصی ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت سول سروس افسران کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان کی تجارتی پالیسیاں مقامی اورعالمی منڈی کودرپیش چیلنجوں سے ہم آہنگ ہیں۔